میں ٹھیلے پر دہی بھلے بیچتا تھا۔۔ حسن نثار اپنی محنت سے بھری زندگی اور تلخ یادوں کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

پاکستان کے معروف صحافی حسن نثار جہاں اپنی کالم نگاری کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں وہیں کچھ لوگوں کو ان کا نڈر اور بے باک انداز گفتگو بھی کھٹکتا ہے۔ لیکن ان سب باتوں سے قطع نظر حسن نثار اپنے ہی انداز میں لکھتے بھی ہیں اور بولتے بھی ہیں۔<\p>

سیاست ڈاٹ پی کے کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن نثار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں دہی بھلوں کا ٹھیلا لگاتے تھے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ دہی بھلوں کے بعد انھوں نے اسی ٹھیلے پر کباب وغیرہ بھی بیچے۔

جب پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یہ کام کرتے ہوئے ہچکچاہٹ نہیں ہوئی تو حسن نثار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ وہ کام ان کا آغاز تھا اور اس کے بعد وہ صحافت کی دنیا میں آگئے تو دہی بھلے کا ٹھیلا وغیرہ سب ختم ہوگیا اور وہ اپنی نئی زندگی میں مگن ہوگئے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US