22۔2۔22 انوکھی تاریخ کو 2 بج کر 22 منٹ پر کمرہ نمبر 2 میں ہوئی بچے کی پیدائش، دلچسپ حقائق
22 فروری 2022 کو ایک بچی 2 بج کر 22 منٹ پر کمرہ نمبر 2 میں پیدا ہوئی جس کو میرکل بے بی یعنی معجزاتی بچی کا نام دیا جا رہا ہے۔
یہ بچی نارتھ کیرولائنا کے شہر برلنگٹن میں پیدا ہوا۔
بچی کے والدین البری اور ہانک سپیئر بھی حیران ہیں کہ ان کی بچی ایک انوکھی تاریخ پر انوکھے وقت پر پیدا ہوئی۔
بچی کا وزن ساڑھے ساتھ پاؤنڈ ہے۔
ڈاکٹر بھی بچی کی پیدائش پر حیران ہیں۔
کیونکہ 2018 میں بچی کی والدہ کو اووری کے شدید مسائل تھے۔ جس کا 2 سال تک علاج چلتا رہا اور 2020 میں یہ خاتون نارمل ہوگئیں تھیں۔ جس کے بعد حمل ٹہرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن خدا نے ان کو بچی سے نوازا۔
سوشل میڈیا پر بے بی میریکل بہت مشہور ہورہی ہے۔ ہر جگہ ہیش ٹیگ 22 فروری ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے۔