اجنبی لوگوں کو اپنے گھر سے کیوں نہیں نکال سکتے؟ عربی لوگوں کی چند حیر انگیز باتیں جو دنیا میں اور کہیں نہیں پائی جاتیں

image

کیا آپ کسی اجنبی کو اپنے گھر میں بغیر کسی سوال جواب کے آنے دیں گے؟ یا پھر کیا آپ خود کسی کے گھر بغیر اجازت داخل ہونے کا سوچ بھی سکتے ہیں؟ آپ سوچ رہے ہوں گے بلا ایسے کیسے ممکن ہے تو بھئی یہ دونوں باتیں ممکن ہیں اگر آپ کسی عرب ملک میں موجود ہیں تو۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو عرب ممالک کی ایسی روایات کے بارے میں بتائیں گے کہ آپ حیرت میں پڑجائیں گے۔ تو چلیے دیر کس بات کی؟

کوشش کرتے ہیں کہ مہمان پیسے کی ادائیگی نہ کرے

اگر آپ کوئی غیر ملکی سیاح ہیں اور عرب ملک میں گھومنے پھرنے کی غرض سے آئے ہیں تو بے فکر ہوجائیں کیوں کہ کوئی بھی عرب ریاست ہو وہاں کے مقامی افراد آپ کی چیزوں کی ادائیگی خود کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور آپ کو پیسے جیب سے نکالنے ہی نہیں دیں گے۔ ایسا کرنا ان کی روایات میں شامل ہے اور عربی لوگ اپنی معاشرتی اور اسلامی اقدار کا ہر حال میں خیال رکھتے ہیں۔

تین دن تک بہترین خاطر مدارت

مشہور یوٹیوب چینل ناس ڈیلی میں عرب روایات پر بنائی گئی ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے عرب لوگ انتہائی مہمان نواز ہوتے ہیں۔ اگر کوئی اجنبی کسی عربی کے گھر میں داخل ہوجائے تو وہ یہ تک نہیں پوچھتے کہ وہ کون ہے اور اسے کیا کام ہے بلکہ وہ اسے کھانا اور مشروبات پیش کریں گے اور تین دن تک اس اجنبی مہمان کی خاطر میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ تین دن کی بھرپور خاطر مدارات کے بعد وہ یہ سوال کریں گے ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہیں؟

جاتے ہوئے پھلوں کے تحائف

چونکہ عربیوں کے گھر بہت بڑے اور شاندار ہوتے ہیں اور ان کے گھر میں باغ بھی ہوتے جہاں طرح طرح کے پھلوں کے درخت موجود ہوتے ہیں اس لئے جب کوئی مہمان خاطر مدارات کے بعد واپس جانے لگتا ہے تو عربی اسے اپنے باغ کے رسیلے اور میٹھے پھل توڑ کر ایک بڑے سے تھیلے میں بھر کر دیتے ہیں کیوں کہ ان کی روایات کے مطابق مہمان کو خالی ہاتھ رخصت کرنا بہت برا سمجھا جاتا ہے۔

لباس کا تحفہ بھی دیتے ہیں

عربیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا مہمان خواہ کسی بھی ملک سے آیا ہو لیکن وہ بھی ان کا مخصوص لباس زیب تن کرے جس کا اہتمام وہ خود کرتے ہیں اور اپنے مہمان کو تحفتاً پیش کرتے ہیں۔

اسلامی روایات میں مہمان نوازی کی ترغیب

سچ تو یہ ہے کہ عربیوں کی تمام روایات اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ہیں جن کی وجہ سے وہ مہمان نواز اور بااخلاق ہیں۔ عربی اپنے اصولوں میں کافی سخت ہوتے ہیں اور قوانین کی پاسداری کرنے میں کوئی بہانہ نہیں سنتے لیکن اپنے مہمانوں کے لئے وہ اتنے ہی نرم خو اور خوش اخلاق میزبان ہیں کیوں کہ اسلامی روایات اچھی طرح مہمان نوازی کی ترغیب دیتی


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US