سوشل میڈیا پر کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں سے متعلق ایسی کئی خبریں موجود ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
کراچی میں ڈکیتی کی واردات اس طرح بڑھ رہی ہیں جیسے کہ یہاں جنگل کا راج ہو اور کوئی دیکھنے والا نہ ہو۔ ایک وقت تھا جب کراچی میں لوگ باآسانی اور بنا کسی ڈر کے اپنے گھر سے باہر گھومتے تھے، یہاں تک کے سنسان سڑک سے گزرنے میں بھی کوئی ڈر محسوس نہیں ہوتا تھا۔
مگر اب صورتحال یہ ہے کہ دن دیہاڑے بھی لوگ اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں۔ چائے کا ہوٹل ہو یا پھر ٹریفک جام کی صورتحال، کراچی میں اب یہ مقامات ڈکیتوں کے پسندیدہ مقامات بنتے جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کراچی کے ایک شہری کو گھر میں گھس کر ڈکیتوں نے لوٹ لیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گھر کا مین دروازہ کھول کر بائیک اندار لے کر آ ہی رہا تھا کہ تب ہی شہری کو غیر معمولی حرکت محسوس ہوئی۔
مشکوک افراد جیسے ہی شہری کی جانب بڑھے تو شہری نے گھر کا دروازہ بند کر کے خود کو محفوظ بنانے کی کوشش کی، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری نے تقریبا 30 سیکنڈ تک ڈکیتوں کو روکے رکھا، مگر آخر کار ہمت ہار کر شہری نے ہار مان لی۔
اور پھر ڈکیت بڑے آرام اور اطمینان سے واپس جا رہے تھے، شہری اگر اس وقت مزاحمت کرتا تو جان بھی جا سکتی تھی۔ کیونکہ حال ہی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اپنی جان سے بھی جا چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں شہری کو عقل منندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیزیں دے دینی چاہیے، نہیں تو جان بھی جا سکتی ہے۔