مرد بھی ہیل اور سینڈلز پہن کر آ گئے ۔۔ عورت مارچ سے پہلے مردوں کا مارچ سامنے آ گیا

image

سوشل میڈیا پر مارچ کا مہینہ خاص طور پر اہمیت اس وقت اختیار کر جاتا ہے جب 8 مارچ کا دن قریب ہوتا ہے، کیونکہ اس دن دنیا بھر میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک دلچسپ خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

8 مارچ کے قریب آتے ہی دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات سامنے آتے ہیں، دراصل کچھ حد تک متنازع نعروں پر مبنی ریلیاں مختلف سماج میں اختلاف کا باعث بنتی ہیں۔

پاکستان میں بھی 8 مارچ کا دن عورتوں کے حقوق کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے، لیکن اس دن متنازع نعریں بھی سننے کو ملتے ہیں۔

لیکن فلپائن میں ایک انوکھی ریلی نکالی گئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی، دراصل فلپائن میں انسانی حقوق کی تنظیم نے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں مرد حضرات سینڈلز اور ہیلز پہن کر ریلی میں موجود تھے۔

خواتین کو بااختیار بنانے، تشدد کے خلاف نکالی جانے والی اس ریلی میں مرد حضرات کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی گئی، جبکہ ان پلے کارڈز پر مزید دیگر مسائل کو نعروں کی صورت میں اجاگر کیا جا رہا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US