وسیم بادامی نے مجھے پیسے دیئے تھے ۔۔ اداکار ساجد حسن، وسیم بادامی کی کس بات پر غصہ ہوئے تھے؟ انہوں نے انکشاف کردیا

image

چند سال پہلے اے آر وائی کے مشہور پروگرام “ہر لمحہ پرجوش“ کی ایک قسط بہت مشہور ہوئی تھی جس میں معروف اداکار ساجد حسن مہمان تھے اور وسیم بادامی اس پروگرام کی میزبانی کررہے تھے۔ پوری قسط میں ہی ساجد حسن کسی قدر تیز لہجے میں وسیم بادامی سے بات کررہے تھے جس پر وسیم نے ساجد حسن کو باتوں ہی باتوں میں کئی بار ٹوکا بھی لیکن ساجد ان کی کسی وارننگ کو اہمیت دیتے نظر نہیں آرہے تھے۔

یہاں تک کہ جب وسیم بادامی نے ساجد حسن سے ان کے ہئیر ٹرانسپلانٹ خراب ہونے کے بارے میں سوال کیا تو ساجد حسن ایک دم غصہ ہوگئے اور نازیبا الفاظ بھی ادا کیے جس کے بعد وسیم بادامی نے بات کو مذاق کا رنگ دے کر وقفہ لے لیا۔ یہ شو کافی مشہور ہوا تھا۔

سالوں بعد انکشاف

البتہ چند سال بعد گزشتہ دن نشر ہونے والے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں ساجد حسن نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل وہ سب ایک سوچے سمجھے پلان کا حصہ تھا۔ ساجد حسن کہتے ہیں "وسیم بادامی نے مجھے پیسے دیئے تھے اور کہا تھا کہ میں اس شو میں ایسی کوئی حرکت کروں کہ پروگرام وائرل ہوجائے

جو بھی کیا تھا پیسے لے کے کیا

ساجد حسن مزید کہتے ہیں کہ وسیم بادامی بہت تیز انسان ہے اور وہ اتنے بادام کھا کر شو کرتا ہے اتنے تو آپ کپڑے نہیں بدلتے ہوں گے۔ خاص طور پر عید کے موقع پر عیدی کے لئے سب کچھ کرسکتا ہے۔ جبکہ اپنے غصے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ انھیں کوئی غصہ نہیں تھا بلکہ انھوں نے جو بھی کیا وہ پیسے لے کر کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow