سابق صدر پاکستان اور پنجاب سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیت محمد رفیق تارڑ پیر کے روز 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
محمد رفیق تارڑ کا شمار ان چند شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو کروٹ بدلتے دیکھا ہے۔ پنجاب کی سیاست کا ایک اہم نام سمجھا جانے والے محمد رفیق تارڑ کئی سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔
محمد رفیق تارڑ نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی جس کے بعد وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کے طور پر بھی سامنے آئے تھے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد محمد رفیق تارڑ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، اور پھر ن لیگ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے۔ میڈیا کی نظروں سے دور رہ کر بھی رفیق تارڑ ہر چیز کی خبر رکھتے تھے۔
سابق سپریم کورٹ جج مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے کافی قریبی سمجھے جاتے تھے، نواز شریف کو قانونی مشاورت اور مشورے محمد رفیق تارڑ ہی دیا کرتے تھے۔
جبکہ 1998 سے 2001 تک صدر پاکستان کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔ جبکہ رفیق تارڑ کی فیملی کے کئی ممبران بھی ن لیگ سے وابسطہ ہیں۔
رفیق تارڑ اس لیے بھی کافی مشہور ہوئے کیونکہ انہوں نے اپنے دور میں بطور صدر پاکستان بھارتی اداکار دلیپ کمار کو 1998 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس دن کو اہم دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔