میرے شوہر میرے بہترین دوست ہیں ۔۔ بے نظیر کے قریبی سمجھی جانے والی شیری رحمان کی فیملی میں کون کون ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ویسے تو کئی شخصیات ہیں جو کہ توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں، لیکن کچھ سیاست دان اپنے منفرد انداز کی بدولت مقبول ہو جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شیری رحمان کا شمار ان چند رہنماؤں میں ہوتا ہے جو کہ بے نظیر کے ساتھ آخری وقت تک ساتھ رہے تھے، صرف بے نظیر ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے سخت دور میں بھی شیری رحمان نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

21 دسمبر 1960 کو پیدا ہونے والی شیری رحمان نے ابتدائی تعلیم اپنے والدین کی سرپرستی میں اپنے علاقے سے حاصل کی جبکہ بی اے کی ڈگری اسمتھ کالج سے اور ماسٹرز آرٹ ہسٹری میں سسیکس یونی ورسٹی سے کیا۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شیری رحمان میگزین ہیرالڈ کی ایڈیٹر بھی رہ چکی ہیں، یہ ذمہ داری انہوں نے 1988 میں نبھائی تھی۔ 2002 میں شیری رحمان پاکستان کی پارلیمنٹ کا حصہ بن گئیں، 2013 تک وہ پارلیمنٹ میں رہیں اور پھر 2015 میں انہیں سینیٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس طرح سینیٹر کا خطاب پانے والی شیری رحمان نے ایک اور کامیابی اپنے نام کی، چونکہ شیری رحمان وزیر خارجہ ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ میں پاکستانی سفیر ہونے کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں عالمی منظر نامے اور بالخصوص پاک امریکہ تعلقات پر عبور حاصل ہے۔

چونکہ شیری رحمان کے والدین بھی پڑھے لکھے اور مہذب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شیری رحمان بھی سنجیدہ مگر دھیمے لہجہ رکھتی ہیں، جبکہ ہر بات کو منطق کے ساتھ کہنے کا ہنر انہیں والدین سے ہی ملا ہے۔

اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شیری رحمان کا مرتبہ پارٹی میں کس حد تک بلند ہے، کہ شیری پارلیمنٹ اور سینیٹ میں بھی صف اول کی سیٹوں میں بیٹھی ہوتی ہیں۔

شیری رحمان کی نجی زندگی بھی کافی خوشگوار ہے، جس طرح شیری اپنی سیاسی زندگی میں فعال کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں اسی طرح وہ اپنے گھر میں بھی بیٹی اور شوہر کے ساتھ بتائے ہوئے لمحات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتی ہیں۔

جہاں ان کے مداح نہ صرف انہیں دعائیں دیتے ہیں بلکہ تعریف کیے بغیر بھی نہیں رہ سکتے ہیں۔ شیری رحمان کے شوہر کا نام ندیم حسین ہے جو کہ پلینٹ این PlanetN نامی ایمرجنگ مارکیٹ کے سی ای او ہیں، یہ مارکیٹ دراصل ڈیجیٹل دنیا سے متعلق کام کرتی ہے جہاں نوجوانوں سمیت کاروباری لوگوں کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ سرمایہ لگا کر کاروبار کر سکیں۔

ہیلو پاکستان نامی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر میرے بہترین دوست اور پارٹنر ہیں۔

ندیم حسین اور شیری رحمان کی شادی کو کئی سال ہو گئے ہیں لیکن آج بھی دونوں کے درمیان محبت اور پیار قائم ہے۔ دوسری جانب شیری رحمان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔

شیری رحمان کی بیٹی ماروی ملک بھی والدہ ہی کی طرح پُر اعتماد اور نرم دل شخصیت کی مالک ہیں۔ پڑھے لکھے خاندان سے ہونے کی وجہ سے وہ بھی اپنی والدہ ہی کی طرح ہر بات کو کہنے کا ایک سلیقہ جانتی ہیں، ماروی ایک ایسی آرٹسٹ ہیں جو کہ اپنے آرٹ کے ذریعے لوگوں کو بہت کچھ بتا دیتی ہیں۔

سماجی برائیوں کو اجاگر کرنا ہو یا پھر کسی کہانی کو تصاویر کی صورت میں بیان کرنا ہو، ماروی کو یہ فن بخوبی آتا ہے۔

شیری رحمان اور ان کی فیملی ایک دوسرے کے ساتھ اچھا خاصا وقت بتاتے ہیں جس میں بہت سے اچھے لمحات کو بتاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US