پاکستان ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ملک دشمن عناصر کو امن برادشت نہیں ہو پا رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی میں ٹھنڈی سرک کے قریب زوردار بم دھماکہ سنائی دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 28 سے زائد زخمی بھی ہو گئے ہیں جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور اب سول اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو سول استال سبی اور سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے۔