وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کروادی گئی۔۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کیا موقف سامنے آیا؟

image

وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن ارکان نے تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔ جنگ گروپ کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد پر مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت مختلف 86 اراکین کے دستخط ہیں۔

وزیرِ اعظم کا موقف

تحریکِ عدم اعتماد کے جمع ہونے کے بعد وزیرِ اعظم عمران کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ “حکومت کیں نہیں جارہی یہ مزید تگڑی ہوکر سامنے آئے گی۔ کپتان ایک دم اپنی حکمت عملی نہیں بتاتا ساری تیاری کررکھی ہے۔ نومبر بہت دور ہے جب وقت آئے گا تو فیصلہ کریں گے““

فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ وہ جہانگیر خان ترین کو جانتے ہیں وہ کبھی چوروں کے ساتھ نہیں ملیں گے۔ عثمان بزدار ایک آسان ٹارگٹ ہیں۔ نہ امریکہ کے خلاف ہیں نہ ہی بھارت کے۔ تنقید صرف سیاست پر ہوتی ہے۔ فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے وہ کبھی ان چوروں کا ساتھ نہیں دیں گے

اپوزیشن کو کوئی بیرونی ہاتھ سپورٹ کررہے ہیں

اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ “مجھے خوشی ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد اپوزیشن کی آخری واردات ثابت ہوگی اور اس کے بعد اپوزیشن گرے گی تو 2028 تک اٹھ نہیں سکے گی۔ اپوزیشن کو سپورٹ کرنے والے ایک نہیں کئی بیرونی ہاتھ ہیں جن سے آذاد خارجہ پالیسی برداشت نہیں ہورہی“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US