حامد میر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ۔۔ پروگرام میں واپسی پر عامر لیاقت حامد میر پر برس گئے

image

سوشل میڈیا پر ویسے تو کئی شخصیات آمنے سامنے ہوتی ہیں، لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ اپنا نظریہ رکھتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز حامد میر ٹرینڈنگ میں چل رہا تھا، اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ حامد میر ایک بار پھر جیو کی اسکرین پر اپنا پروگرام کرتے ہوئے دکھائی دیے، یعنی سینیئر صحافی اب ایک بار پھر اپنا پروگرام ہوسٹ کریں گے۔

لیکن اس حوالے سے مشہور ہوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ عامر لیاقت کی جانب سے ٹوئیٹ کیے گئے تھے جس میں انہوں نے اینکر حامد میر کے حوالے سے بات کی۔

عامر لیاقت نے پہلے ٹوئیٹ میں کہا کہ حامد میر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے گئے آج کا دن سانحہ ہے، سقوط ڈھاکا کی یاد تازہ ہوگئی، آئی ایس آئی کے خلاف کھلے دشنام طرازی کرنے والے کو پھر زبان مل گئی، اگرتلہ سازش کے مرکزی کردار شیخ مجیب الرحمن کی بیٹی سے بنگلہ دیش جاکر ایوارڈ وصول کرنے والاحصول میں کامیاب

اس ٹوئیٹ میں عامر لیاقت حسین نے سقوط ڈھاکہ کا ذکر کیا جبکہ اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب حامد میر زخمی ہوئے تھے اور آئی ایس آئی کے خلاف الزامات لگائے گئے تھے۔

جبکہ ایک اور ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اعتماد کی فضا کو خراب کرنے کے لیے حامد میر کی واپسی معنی خیز ہے ، ہاں ہم تو بوٹ پالش کرتے ہیں افواجِ پاکستان پر چونکہ ناز ہے مگر یہ تو “سُریان مالش” کرتے ہیں، لغت سے استفادہ کریں

اس ٹوئیٹ میں بھی عامر لیاقت نے حامد میر کی واپسی کو معنی خیز قرار دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین عام طور پر اپنا موقف دینے میں کوئی ہچکچکاہٹ محسوس نہیں کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آزادانہ طور پر اپنے موقف کا اظہار کر دیتے ہیں۔

دوسری جانب حامد میر ہیں جو کہ اس وقت مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا اور مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US