ایک تصویر نے غبارے بیچنے والی لڑکی کو کیسے مشہور کردیا؟ جانیئے اس لڑکی کے بارے میں جو آج سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی

image

اس غریب غبارے بیچنے والی لڑکی نے سڑک پر ماڈلز کی تصاویر تو بہت دیکھی ہوں گی لیکن شاید ہی کبھی اس نے سوچا ہو کہ ایک دن وہ خود بھی اس پوسٹرز پر ماڈل بن کر جگمگا سکتی ہے۔ لیکن اس ان ہونی کو ہونی میں بدلا سوشل میڈیا نے اور مندر کے باہر غبارے بیچنے والی سانولی سلونی سی لڑکی کو راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ یہ سب کیسے ہوا؟ آئیے جانتے ہیں۔

والدین کی اجازت سے تصویر بنائی

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی غریب کسبو اپنی سادگی اور خوبصورتی سے لاتعلق مندر کے باہر غبارے بیچتی تھیں لیکن کہتے ہیں کہ ہیرے کی قدر جوہری ہی جانتا ہے اسی طرح ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کا اس مندر سے گزر ہوا تو وہ کسبو کے حسن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا اور فوراً ان کی تصویر کو کیمرے میں قید کرلیا۔ فوٹوگرافر ارجن کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ تصویر کسبو کے والدین سے اجازت لے کر کھینچی تھی اور بعد میں انھیں دکھائی بھی تھی جس پر وہ کافی خوش ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر کسبو کی مقبولیت

ارجن کہتے ہیں کہ جیسے ہی انھوں نے کسبو کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی وہ فوراً وائرل ہوگئی جس کے بعد انھوں نے کسبو کے والدین سے ان کی بیٹی کی مزید تصاویر لینے کی اجازت مانگی جس کے بعد کسبو کا میک اپ کیا گیا اور انھیں خوبصورت لباس اور زیوارت سے آراستہ کرکے تصاویر بنوائیں گئیں۔ کسبو کی نئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے انداز سے یہ محسوس نہیں ہوتا کہ وہ پہلی بار ماڈلنگ کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا کے زریعے مشہور ہونے والی پاکستانی شخصیات

سوشل میڈیا کے زریعے مقبول ہونے والی کسبو پہلی مثال نہیں ہیں اس سے پہلے پاکستان میں بھی ایک غریب چائے والا مشہور ماڈل بن چکا ہے اس کے علاوہ پاوری گرل دنانیر کی دنیا بھر میں شہرت بھی سوشل میڈیا کی بدولت ہے۔ بے شک سوشل میڈیا کسی کو بھی پل بھر میں مشہور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بس کچھ انوکھا ہونا شرط ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US