پیروں کی سوجن کو معمولی نہ سمجھیں یہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیے معمولی دکھنے والی پیر کی سوجن کن خطرناک بیماریوں کی علامت بن سکتی ہے؟

image

نازش کے پیروں میں اکثر ہی سوجن رہنے لگی تھی۔ عام طور پر چھٹی والے دن شام تک اسے لگتا تھا کہ وہ چل نہیں پائے گی کیوں کہ اس کے تلوؤں میں بالکل ایسے تکلیف ہوتی تھی جیسے چھالے نکل آئے ہوں۔ کچھ دن ایسے ہی تکلیف میں مبتلا رہنے کے بعد جب اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کے پیروں میں سوجن کی وجہ اس کے جوتے نہیں بلکہ کولیسٹرول کی زیادتی ہے جس کی وجہ سے اب وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوچکی ہے۔

پیروں میں سوجن ایک عام سی کیفیت ہے جو بچوں سے لے کر بوڑھوں کو محسوس ہوتی رہتی ہے۔ زیادہ تر لوگ پیروں کے ورم کو تنگ جوتوں یا زیادہ چلنے سے جوڑ دیتے ہیں لیکن یہ لاپروائی اکثر سنگین بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ بظاہر یہ معمولی سی کیفیت کون سی خطرناک بیماریوں کی علامت بھی ثابت ہوتی ہے۔

ہارٹ فیل ہونا

نازش کی طرح پیروں میں سوجن اکثر اوقات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جب خون کے لوتھڑے ٹانگوں کی رگوں میں جمیں اور وہاں سے خون کو واپس دل کی جانب آنے میں رکاوٹ ہو تو ان پیر ٹخنے اور ٹانگیں سوج جاتی ہیں۔ یہ خون کے لوتھڑے دل تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر دل کے سیدھے حصے میں رکاوٹ پیدا ہو اور جسم میں نمک اور پانی پانی کی مقدار بڑھ جائے تو بھی پیر سوج جاتے ہیں۔ پیروں کی سوجن دل بند ہونے کے علاوہ دل کی مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ متلی، کھانسی، تھکاوٹ، سانس پھولنا بھی امراضِ قلب کی علامات ہیں۔

گردوں کا ناکارہ ہونا

گردے صحیح کام نہ کررہے ہوں اور جسم کا فاضل سیال خارج ہونے کے بجائے جسم میں ہی جمع ہورہا ہو تو یہ بھی پیروں کی سوجن کی ایک اہم وجہ ہوتی ہے کیوں کہ گردے کے امراض زیادہ تر شدت اختیار کرنے کے بعد ہی سامنے آتے ہیں۔ اگر کسی کو پیروں میں سوجن کے ساتھ رفع حاجت میں دشواری محسوس ہوتی ہو تو یہ گردوں کی خرابی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

جگر کی خرابی

پیروں میں سوجن کی ایک اور وجہ جگر کی خرابی ہوسکتی ہے۔ پیروں میں سوجن کے ساتھ پیشاب کی رنگت گہری ہوجانا، جسم پر آسانی سے زخم پڑنا اور ان کا دنوں تک ٹھیک نہ ہونا، خارش اور پیٹ میں سوجن جگر کی خرابی کی علامات ہیں۔

حاملہ خواتین میں پیروں کی سوج

اگر حاملہ خاتون کو مسلسل پیروں میں سوجن رہنے لگے تو اس کی وجہ pre eclampsia ہوسکتی ہے جس میں خون اور پیشاب میں پروٹین کی سطح میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوجاتا پے۔ اگر پیروں میں سوجن کے ساتھ سر درد، چکر، الٹی، پیشاب کم آنا اور دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئیے کیوں کہ یہ حاملہ خواتین کے لئے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US