سوشل میڈیا پر رمضان المبارک سے متعلق کئی خبریں موجود ہیں لیکن عمرے کے حوالے سے سعودی عرب نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
عام طور پر جب مسلمان پہلی مرتبہ عمرے کی نیت سے خانہ کعبہ آتا ہے، تو کئی چیزیں سمجھ نہیں پاتا ہے اور پھر عمرے میں غلطیاں بھی کر جاتا ہے، ایسے میں سعودی حکومت نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے لیے سہولت اور انہیں بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔ زائرین کی رہنمائی کے لیے اسکالرز کو مسجد الحرام کے اندر تعینات کیا گیا ہے، جہاں مسلمان باآسانی عمرے میں حائل پیچیدگیوں کو ختم کر سکیں گے اور رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اسکالرز 24 گھنٹے زائرین کی رہنمائی کر رہے ہیں۔
فالحال یہ اسکالرز مسجد الحرام کے سات مقامات پر موجود ہیں، اس وقت 30 سے زائد اسکالرز موجود ہیں جو کہ عمرہ زائرین کے سوالوں کا جواب دے رہے ہیں۔ جبکہ 7 مختلف زبانوں میں بھی مترجم موجود ہیں جو عمرہ زائرین کی زبان میں ہی جواب دیں گے۔
ان زبانوں میں اردو، فارسی، انگریزی، فرینچ، ترکش، حوصا، اور بنگالی زبان شامل ہیں۔
واضح رہے 2021 کے دوران 23 ہزار سے زائد عمرہ زائرین ان اسکالرز سے رہنمائی حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ان میں مختلف ممالک کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ روبوٹس بھی موجود ہیں جو کہ عمرہ زائرین کی رہنمائی کرتے ہیں۔