جہاز پر اکیلی تھی پھر پائلٹس نے بلا لیا۔۔ جہاز ایک یا دو مسافروں کی فلائٹ کینسل کیوں نہیں کرسکتے؟ جانیے حیرت انگیز وجہ

image

“مجھے جہاز میں بیٹھ کر پتہ چلا کہ پوری فلائٹ میں میں اکیلے ہی سفر کررہی ہوں۔ پورا جہاز خالی تھا اور پھر پائلٹس نے مجھے بلا لیا“

یہ الفاظ کہنے والی خوش نصیب خاتون اورورا ٹورس ہیں جن کا تعلق نائجیریا سے ہے۔ ارورا ایک مختصر فلائٹ میں سوار ہوئیں تو انھیں پتا چلا کہ پورے جہاز میں ان کے علاوہ کوئی دوسرا مسافر نہیں ہے۔ پہلے تو وہ حیران ہوئیں اور کافی خوش بھی ہوئیں لیکن تھوڑی دیر بعد انھیں جہاز کے پائلٹس نے بلا لیا۔

جہاز کے عملے سے بات چیت

پائلٹس کا کہنا تھا کہ چونکہ ارورا اکیلی مسافر ہیں اس لئے وہ چاہیں تو ان کے ساتھ ہی بیٹھ سکتی ہیں تاکہ بات چیت کے دوران ان کا سفر طے ہوجائے اور وہ بور نہ ہوں۔ ارورا نے پائلٹس کی بات مان لی اور وہ بات چیت کرتی رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاز کا پورا عملہ ہی ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتا رہا اور اس سفر کو انھوں نے خوب انجوائے کیا اور کافی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ ارورا کے اس یادگار سفر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور لوگ انھیں ملنے والے اس موقع پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جہاز میں ایک مسافر ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ کبھی کبھار ایسا ہو ہی جاتا ہے جب فلائٹ اپنے شیڈول کے مطابق ہو اور کوئی دوسرا مسافر نہ ہو تو بھی جہاز بکنگ کرنے والے مسافر کو مطلوبہ مقام تک پہنچانے کے پابند ہوتے ہیں۔ زیادہ تر جہازوں میں کارگو اور ایسا سامان موجود ہوتا ہے جسے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا ہوتا ہے اس لئے مسافر بھلے ہی کم ہوں جہاز اپنے مقررہ وقت پر سفر کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US