قانون میں ہاتھ لینے والے کو نہیں چھوڑوں گا۔۔ بلاول کے بعد شیخ رشید بھی وائرل ہوگئے

image

سیاسی لیڈران اس وقت کافی غصے میں ہیں اور ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے اپنے منہ سے نکلنے والے الفاظ پر بھی غور نہیں کررہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو شیخ رشید کی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے قانون میں ہاتھ لینے کے الفاظ کہہ گئے ہیں۔ ویڈیو دیکھئے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کافی غصے میں ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ “جب تک میں وزیرِ داخلہ ہوں واضح طور پر کہتا ہوں کہ اللہ کے حکم سے کچل کے رکھ دوں گا جو آدمی قانون کو اختیار میں لے گا۔ میں لحاظ نہیں کروں کہ وہ کتنا بڑا لیڈر اور کون سی پارٹی کا معتبر فرد ہے البتہ عدم اعتماد والے دن لا کر ان کا ووٹ ڈلوادوں گا۔ خوا کوئی کتنا ہی بڑا لیڈر کیوں نہ ہو اگر کوئی امن و امان کے خلاف سازش کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی“

بلاول کے بعد شیخ رشید بھی وائرل

یہ تقریر کرتے ہوئے شیخ رشید کی زبان بھی لڑکھڑا گئی اور وہ جلدی میں چند الفاظ غلط بول گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو وائرل ہے۔ چند دن پہلے بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب انھوں نے غلطی سے “ٹانگیں کانپنے“ کے بجائے “کانپیں ٹانگنے“ کے الفاظ کہہ دیے تھے۔ بلاول کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات نے بھی میمیز شئیر کیے تھے۔ قانون میں ہاتھ لینے والے کو نہیں چھوڑوں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US