کسی نے پیر کی میت قبر سے نکال لی تو کسی نے پیر کی بلی کا مزار بنا لیا ۔۔ پیر اور مرید کی محبت کے چند ایسے واقعات، جو آپ نے پہلے نہیں دیکھے ہوں گے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ مرید ایسے بھی ہیں جنہوں نے پیر سے محبت کا ایک انوکھا انداز اپنا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

قبر سے پیر کی میت نکال لی:

فیصل آباد میں ایک ایسا ہی انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مرید پیر سے عشق کی تمام حدیں پار کر گئے۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ مرید پیر ہی کی قبر سے ان کے جسد خاکی کو نکال کر لے گئے۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں کچھ مرید 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے پیر کے جسد خاکی کو قبر سے نکال کر ساتھ لے گئے۔

واقعہ کی خبر تحصیل میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، پولیس کی جانب سے بھی معاملے کی تحقیقات کی گئی، اور انکشاف ہوا کہ جن مریدوں کی جانب سے جسد خاکی نکالا گیا تھا، ان کی خواہش تھی کہ پیر کی میت کو اوکاڑہ میں دفنایا جائے جہاں ان کا مزار بنایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام مریدوں نے پھرتیلے انداز سے پیر کی میت کو قبر سے نکالا، ساتھ ہی ساتھ پیر کی قبر کے پاس موجود چندے کی پیٹی اور کچھ سامان بھی ساتھ لے گئے۔

پیر کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جبکہ پولیس کی جانب 10 ملزمان سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

بلی کا مزار:

سندھ سے تعلق رکھنے والے مریدوں نے بلی کا بھی مزار بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دادو سے 70 کلومیٹر دور مرشد دی بلی کے نام سے ایک انوکھا مزار موجود ہے جہاں ایک بلی کی قبر موجود ہے۔

دراصل یہ بلی پیر گجی شاہ کی تھی، گجی شاہ سے مطابق کہا جاتا ہے کہ 1960 میں سندھ میں پیر شاہ کلہوڑو سندھ میں مذہبی اور ملٹری لیڈر تھے۔ جبکہ وہ پنجاب اور بلوچستان میں کافی مشہور تھے۔ گجی شاہ نے مقامی لوگوں کو حملہ آوروں سے بچاتے ہوئے جان دے دی۔

بلی سے متعلق بھی مقامی خیال ہے کہ یہ بلی اپنے آقا سے بے حد پیار کرتی تھی، انہی کے ساتھ موجود ہوتی تھی۔ یہ بات بھی مشہور ہے کہ جب مرید نے اپنی جان دی تو ان کے اونٹ نے ان کے جسد خاکی کو سنبھالا۔

مریدوں کے لیے خود کو قبر میں بندھ کر لیا:

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں ایک پیر نے سب کی توجہ اس وقت حاصل کی جب یہ خبر مشہور ہو گئی پیر نے اپنے مریدوں کی تعداد بڑھانے کے لیے خود کو گہرے گڑھے میں قید کر لیا۔

صغیر عرف مٹھے شاہ نامی پیر نے 40 روزہ چلہ کاٹنے کے لیے 6 فٹ گہرا گڑھا بنوایا اور اس میں خود کو قید کر لیا۔

پھر کیا تھا جب پولیس کو اس بارے میں اطلاع ہوئی تو اس قبر کو کھود کر جعلی کو نہ صرف رنگے ہاتھوں پکڑا بلکہ جیل میں بھی ڈال دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US