دعا ہے جانے سے پہلے اپنی بچے کو دیکھ لوں ۔۔ برسوں سے ماں بننے کی خواہش رکھنے والی خاتون نے مرنے سے چند لمحے قبل بچے کو جنم دیا تو ڈاکٹرز حیران کیوں ہوئے؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں موجود ہیں جو کہ صارفین کو افسردہ کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون برینی سماسلیت کی کہانی کچھ اس طرح کی ہے کہ برینی کی خواہش تھی کہ وہ بھی ماں بنیں اور اپنے بچے کی خود دیکھ بھال کریں اسے پیار کریں، خواہش تھی کہ ان کا بچہ بھی اسے ماں کہہ کر بلائے۔

مگر وقت اس طرح بدلتا ہے کہ سب حیران رہ جاتے ہیں۔ برینی کی شادی آدم سے ہوئی تھی اور دونوں اپنی زندگی میں بے حد خوش تھے۔ اسی دوران دو خبریں ان دونوں کی زندگی بدل دیتی ہے، ایک کہ 22 سالہ برینی کے پاؤں میں موجود ٹیومر کینسر بن چکا تھا جو کہ ان کی جان کے لیے خطرہ بن چکا تھا۔

دوسری خبر نے انہیں ایک امید کی کرن بھی دی، وہ یہ کہ برینی کینسر میں تو مبتلا ہوئیں مگر وہ ماں بننے والی تھیں، اب ان کی ذمے اپنے ساتھ ساتھ ایک اور ننھی جان کی ذمہ داری تھی۔

مگر شاید ابھی اور امتحان بھی تھے، جب ہی اس مشکل گھڑی میں شوہر آدم کی بھی وفات ہو گئی۔ اب خود برینی کی خواہش تھی کہ مرنے سے پہلے وہ اپنے بچے کو ایک بار دیکھ لیں۔

برسوں سے ماں بننے کی خواہش برینی کی اس طرح پوری ہوئی کہ برینی نے اپنے بچے کو محسوس کیا، اسے گود میں لیا، ایک ماں نے اپنے بچے کی خوشبو کو محسوس کیا اور اسے ڈھیر سارا پیار دیا۔

ماں بیٹے سے اس طرح پیار کر رہی تھی کہ شاید اسے علم ہو گیا تھا اب مجھے جانا ہے۔

جب ہی برینی بیٹے کے دنیا میں آنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔ برینی کو اس بات کا یقین تھا کہ میرے بچے کی بہترین تربیت فیملی والے کریں گے۔

ڈاکٹرز کے مطابق وہ خود بھی حیرت زدہ تھے کہ برینی نے کینسر کو بتائے گئے وقت سے زائد عرصے تک برداشت کر لیا، شاید یہ ایک ماں کی طاقت تھی جو کہ اپنے اندر موجود ایک اور جان کی حفاظت کے لیے برداشت کر رہی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US