سوشل میڈیا پر پاکستان میں بدلتی سیاسی صورتحال نے جہاں سب کی توجہ حاصل کی ہے وہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر عثمان بزدار سے متعلق کئی میمز اور تصاویر وائرل ہیں جس میں ان سے متعلق دلچسپ تبصرے بھی ہوتے ہیں اور کچھ منفرد میمز بھی۔
لیکن ان سب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متعلق ایک ایسی تصویر وائرل ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس تصویر میں عثمان بزدار کو نیوز اسٹوڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایک اینکر بھی موجود ہیں۔ تصویر کو بغور جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ عثمان بزدار خبریں پڑھ رہے ہیں اور کسی نیوز چینل کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی یہ تصویر دلچسپ تبصروں کا باعث بن گئی، صارفین کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ شاید عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے بعد ایک اور کام ڈھونڈ نکالا ہے۔
مگر حقیقت اس وقت سامنے آئی جب جی این این کی اینکر حفضہ امتیاز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپلوڈ کی جسے میڈیا اسپرنگ کے فیس بک پیج پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔
اینکر نے پوسٹ میں لکھا کہ وزیر اعلیٰ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں یہاں بیٹھ جاؤں؟ جس پر میں نے کہا کہ جی جی ضرور۔
پھر عثمان بزدار نے سوال کیا کہ آپ خبریں سامنے سے پڑھتے ہیں؟ جس پر اینکر نے جواب دیا کہ جی، عثمان بزدار نے کہا کہ اچھا؟ یہ سامنے سے دو لائنز پڑھ کر دکھائیں۔
عثمان بزدار کا رویہ اینکر کے ساتھ اتنا اچھا تھا کہ اینکر بھی ان کے اخلاق کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔