آصفہ بھٹو نے جو لاکٹ پہنا اس میں کیا راز چھپا ہے؟

image

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا ہے اور ان کی تقریب حلف برداری میں والد آصف علی زرداری بہن آصفہ اور والدہ کی بہن صنم بھٹو نے خصوصی شرکت کی اس موقعے پر آصفہ بھٹو کا گلے میں پہنا ہوا لاکٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ان کے اس لاکٹ میں شہید والدہ بے نظیر بھٹو کی تصویر بنی ہوئی تھی ۔ یوں والدہ کی تصویر والا لاکٹ پہننے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنی والدہ سے بے لوث محبت کرتی تھیں ۔ سرف 33 برس کی عمر میں ملک کا 37 واں وزیر خارجہ بننے پر بہن نے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیر خارجہ کو مبارک ہو۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو اس عمر میں وزیر خارجہ بن کر ملک کے سب سے چھوٹے وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ آخر میں اپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts