یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی، عطاء اللہ تارڑ

image

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معزز اجتماع سے خطاب ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

وزیر اطلاعات نے یونیورسٹی آف لندن کے پاکستان میں تعلیمی شعبے کے ساتھ تعلق اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ یہ تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مؤثر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اقدامات، جدت اور نئے تعلیمی ماڈیولز متعارف کرانے کو پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری میں اہم قرار دیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے پروگرامز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں اور تحقیق و ترقی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے آؤٹ ریچ پروگرامز کو تعلیم کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تعلیمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US