لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ انڈس ہائی وے پر کرم پل کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے سے پائپ لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گیس کا اخراج شروع ہو گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔