بھکاری ہوں لیکن میرا اپنا 18 لاکھ کا گھر ہے ۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ بھکاری کیسے روزانہ ہزاروں کماتا ہے؟

image

مہنگائی کے اس دور میں ایک عام انسان اگر ماہانہ 40 سے 50 ہزار بھی کمائے تو اس کا گزارا مشکل سے ہی ہوتا ہے لیکن ہم آج آپکو ایک ایسے شخص سے ملوا رہے ہیں جو روزانہ 2 ہزار روپے کماتا ہے اور یوں ایک ماہ میں وہ کچھ نہ کر کے بھی تقریباََ 60 ہزار کما لیتا ہے،آئیے جانتے ہیں وہ شخص کون ہے؟

یہ آدمی کوئی اور نہیں بلکہ ایک مانگنے والا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے۔ اور اس ویڈیو میں واضح سن سکتے ہیں کہ یہ خود کہتا ہوا نظر آ رہا ہے کہ میں روزانہ 1500 سے 2000 کما لیتا ہوں اور آج تو بس ابھی آ کے بیٹھا ہی ہوں تو 800 روپے کی دیہاڑی لگ گئی ہے لیکن ابھی گنے نہیں ہیں کہ کل رقم کتنی بنی ہے بس جو لوگ دیتے جا رہے ہیں میں اسے جیب میں ڈالتا جا رہا ہوں۔

یہی نہیں بلکہ اس مانگنے والے کا کہنا تھا کہ میں نے تو ابھی 18 لاکھ کا اپنا گھر بھی خرید لیا ہے جس کا مجھے 6 ہزار کرایہ بھی آتا ہے۔ میں بہت سکون سے زندگی گزار رہا ہوں۔ ان سب باتوں کے علاوہ آپکو یہ بتاتے چلیں کہ جس شخص نے اس مانگنے والے کی یہ ویڈیو بنائی ہے اس کے اسرار کرنے پر جب اس نے اسے بھیک میں مانگی ہوئی رقم جیب سے نکال کر دکھائی تو سب حیران رہ گئے یہ تو واقعی بہت پیسے والا آدمی ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو کے آخر میں ویڈیو بنانے والے نوجوان کا یہ کہنا تھا کہ ہم ہوٹل پر چائے پینے آئے اور یہ ہمیں دیکھ کر بھیک مانگنے آ گیا تو اس نے باتوں باتوں میں ہمیں یہ باتیں بتائیں۔ یاد رہے کہ اب تک اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 95 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts