سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، نوجوان کچھ ایسے تجربے کرتے دکھائی دیتے ہیں جو حیرت انگیز بھی ہوتے ہیں اور خوفزدہ بھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ترکش یوٹیوبر نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب نوجوان یوٹیوبر نے قبر سے متعلق ایک تجربہ کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
25 سالہ ترک یوٹیوبر محمد بیحجیجک نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہو جائے گی تو میں قبر میں 6 گھنٹے گزاروں گا، اور اپنے آپ کو قبر میں بند کر کے اندر کیمرہ نصب کروں گا، اور جاننے کی کوشش کروں گا کہ قبر میں مردے کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
اگرچہ یہ تجربہ اپنی نوعیت کا حیرت انگیز تجربہ تھا، مگر روزانہ کی بنیاد پر یوٹیوبر کے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے یہ امکان بھی بڑھتا جا رہا تھا کہ قبر محمد بیحجیجک کو قبر میں جانا ہی پڑے گا۔
اور وہ وقت آ ہی گیا جب یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز 4 لاکھ سے تجاوز کر گئے اور یوں محمد بحجیجک کو قبر میں لیٹ کر اپنے مداحوں سے وعدہ پورا کرنا تھا۔
ترکش یوٹیوبر نے تقریبا 20 ہزار ترکش لیرا سے ایک کوفن تیار کیا جس میں آکسیجن کا نظام بھی نصب کیا گیا تھا جبکہ اسی کوفن میں لائٹس کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ گلاس کا بنا یہ کوفن تقریبا اتنا اونچا تھا کہ کوئی بھی انسان آرام سے بیٹھ سکتا تھا۔
ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی تھی، ماہر تجربہ کار بھی موجود تھے اور بلڈوزر کی مدد سے قبر کھودی جا رہی تھی، جیسے جیسے اصل اسٹنٹ کا وقت قریب آ رہا تھا محمد بیحجیجک کا دل بھی تیزی سے دھڑک رہا تھا، یوٹیوبر کوفن کے اندر اپنے ساتھ موبائل فون اور ضروری اشیاء ساتھ لے کر گیا تھا۔
جیسے ہی کوفن کو بند کر کے قبر پر مٹی ڈالی گئی تو محمد بیحجیجک کا دل بھی زور زور سے دھڑکنے لگا۔ یہاں تک کے یوٹیوبر کی سانسیں بھی تیز ہو گئیں، ترکش یوٹیوبر جب کوفن میں بات کر رہا تھا تو اسے مشکل بھی پیش آ رہی تھی۔
لیکن جیسے تیسے کر کے 6 گھنٹے قبر کے اندر گزار ہی لیے، دراصل یہ قبر کچھ اس طرح تھی کہ اندر لائٹس اور آکسیجن کا مکمل نظام موجود تھا۔ یہ عمل خطرے سے خالی نہیں ہے اور ایک طرح سے غلطی ہے کیونکہ یہ قبر ایک ایسا راز ہے جس کا پردہ مرنے کے بعد ہی اٹھتا ہے اور مردے پر عیاں ہوتا ہے، جو کوئی اس پردے کو زندگی میں ہٹانے کی کوشش کرتا ہے اس کے ساتھ انجام بھی ویسا ہی ہوتا ہے۔