اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اینکر ریحان طارق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست نہیں کی، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی علم کے بغیر مذہب پر گفتگو سے گریز کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ مقدمے کی مزید کارروائی قانون کے مطابق جاری رہے گی۔