وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

image

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف بھی موجود ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم اپنے دورۂ قطر کے دوران قطر کے سابق امیر، مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، قطری شاہی خاندان اور قطری عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ، دوستانہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور قریبی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار ہے۔

وزیرِ اعظم کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US