آپ کو یاد ہوگا جب ہم چھوٹے تھے تو گھر کے بڑے یا کھیل کھیلتے ہوئے دوست پہیلیاں پوچھتے تھے جس کا صحیح جواب دینے پر خوب تعریف ہوتی تھی۔ آج ہم بھی آپ سے 5 ایسی پہیلیاں پوچھیں گے جن کے اگر صحیح جواب دیے تو آپ بھی ذہین ہیں۔ پہیلیوں کے جواب آرٹیکل کے آخر میں دئیے جارہے ہیں
نائلہ کو سوئمنگ کرنے جانا ہے لیکن ایک دروازے کے پیچھے آگ لگی ہے، دوسرے کے پیچھے ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے جبکہ تیسرے کے پیچھے شیر بیٹھا ہے۔ بتائیں وہ کس دروازے سے باہر جاسکتی ہے؟
کیا آپ ایپل کا صحیح لوگو پہچان سکتے ہیں؟
مسٹر بلال دفتر میں تالا لگا کر چھٹیوں پر چلے گئے مگر واپس آئے تو انھیں فوراً پتہ چل گیا کہ ان کی غیر موجودگی میں کوئی آیا تھا۔ کیا آپ اس نیچے کی دونوں تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ مسٹر بلال کو کیسے پتہ چلا؟
ثمینہ اور نسرین ایک وقت میں ایک ہی دن پیدا ہوئیں دونوں کے ماں باپ بھی ایک ہیں لیکن وہ ٹوئینز نہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کیوں؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بیٹھے تینوں شخصیات میں سب سے امیر کون ہے؟