عام زندگی میں ایسی کئی چیزیں ہم استعمال کرتے ہیں جن میں کچھ عجیب و غریب علامات ہوتی ہیں لیکن ہم ان کے بارے میں زیادہ سوچتے نہیں یا سوچتے ہیں تو ان کے جواب نہیں ملتے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسی ہی چیزوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔
فرائی پین میں سوراخ
آپ نے فرائی پین تو لازمی دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے موجود ہینڈل میں سوراخ کیوں ہوتا ہے۔ دراصل یہ سوراخ ہماری سہولت کے لئے بنایا جاتا ہے کہ ہم فرائی پین کو اس سوراخ کے ذریعے لٹکا سکیں۔ اس سوراخ میں زیرِ استعمال چمچہ بھی پھنسایا جاسکتا ہے۔
ٹرین کے اوپر نشان
ٹرین کے اوپر یہ گول نشان دراصل اندر سے ٹرین میں جالیوں کی صورت نظر آتے ہیں ان جالیوں کا مقصد چلنے والی ٹرین سے گرمی کا اخراج کرکے تازی ہوا اندر پہنچانا ہوتا ہے
پھلوں کے اوپر اسٹیکرز
پھل کھانے کی چیز ہیں لیکن جب ہم انھیں خریدنے جاتے ہیں تو اکثر ان پر اسٹیکرز موجود ہوتے ہیں جسے دیکھ کر ہم سمجھ نہیں پاتے کہ ان کی کیا ضرورت ہے کیونکہ یہ تو پھل کو دھوتے ہوئے ہی اتر جائیں گے لیکن دراصل یہ اسٹیکرز پھل کی صحت کو بیان کرتے ہیں اور ان پر موجود الفاظ یہ بتاتے ہیں کہ پھل کی کوالٹی کیا ہے۔
چیتے کی کھال پر نشان
بظاہر یہ نشان ہر چیتے کی کھال پر موجود ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ہر چیتے دوسرے چیتے سے مختلف نشان رکھتا ہے۔ چیتے کی کھال پر بنیں یہ پٹیاں دراصل انسانی فنگر پرنٹس کی طرح ہی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔