پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے آج اچانک اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی کے ایک بازار کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پو وائرل ہونے لگیں۔
یہاں قابل غور بات یہ ہے کہ عمران خان بنا کسی پروٹوکول کے عوام کے درمیان آگئے اور وہاں موجود علاقہ مکینوں نے ان کا استقبال کیا۔
عمران خان بغیر سیکورٹی اسلام آباد کے علاقے 'کراچی کمپنی' پہنچے جہاں لوگوں نے ان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور ان کے حق میں نعرے بھی بلند کیئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان سفید شلوار قمیض اور سیاہ واسکٹ پہنے ہوئے ہیں اور لوگوں کو ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں۔