وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جنگلات میں آگ پر قابو پانے پر بلوچستان حکومت کی تفصیلی رپورٹ پیش

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر بلوچستان حکومت کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلوچستان کے اضلاع شیرانی ، موسیٰ خیل کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اقدامات میں تیز تر کیے گئے ہیں. فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور سول انتظامیہ کی جانب ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے خصوصی ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔

فارسٹ ڈیپارمنٹ کے اسٹاف کو ڈیوٹی کا 75فیصد حصہ فیلڈ میں گزارنے کی هدایت۔

ضلع شیرانی میں خصوصی ٹاسک فورس نوٹیفائی کی گئی ہے جو 24 گھنٹے کام کر رہی ہے، ریسکیو آپریشن کے حوالے سے سیکریٹری فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا کیمپ آفس سرلاکی ضلع شیرانی میں قائم کیا گیا ہے۔

پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تین ایمبولینسز، فائر ٹرک، وین اور سیٹلائٹ وہیکل آپریشن میں حصّہ لے رہے ہیں ، پی ڈی ایم اے کی طرف سے فائر بالز، آگ بجھانے والی گاڑیاں مہیا کی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جناب سے تمام تر مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

متاثرہ علاقے میں پاک فوج کی طرف سے ریلیف آپریشنز کے لیے بیس کیمپ قائم کر دیا گیا۔

فائر فائٹنگ ایئر کرافٹ نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

فائر فائٹنگ ایئرکرافٹ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھی حصّہ لے گا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US