شمالی وزیرستان: دریائے کرم کا اہم رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا گیا

image

شمالی وزیرستان میں دریائے کرم کا اہم رابطہ پل بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔

تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم اہم رابطہ پل کو بارود سے اڑا دیا گیا ہے، جس کے باعث پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا، نامعلوم افراد نے رات گئے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے بعد زور دار دھماکے سے پل مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں لاکھوں افراد کا میران شاہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، پل کی تباہی پر اہالیانِ علاقہ نے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کی شدید مذمت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US