ضلع خیبر: تیراہ آپریشن متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور

image

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تیراہ آپریشن متاثرین کیلیے 4 ارب روپے کا ریلیف پیکیج منظور کرلیا گیا، محکمہ خزانہ نے ضلع خیبر میں تیراہ ڈی پاپولیشن سرگرمیوں کے لیے 4 ارب روپے جاری کیے ہیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جاری فنڈز موجودہ مالی سال 2025-26 کے دوران خرچ کیا جائے گا، فنڈز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تیراہ آپریشن متاثرین کیلیے 4 ارب روپے پی ڈی ایم اے کے اسپیشل ڈپازٹ فنڈ اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے، جبکہ فنڈز کمرشل بینک اکاؤنٹ میں منتقل نہیں کیے جا سکیں گے، فنڈز کے استعمال سے قبل تمام مالی و ضابطہ جاتی تقاضے پورے کرنا لازم ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US