میری بہن فوت ہوگئ ہے، اُس کے جنازے پہ جانا تھا ۔۔ سڑکیں بند ہونے کے باعث بہن کے جنازے پر نہ پہنچنے والا نوجوان رو پڑا

image

پورے ملک میں اس وقت افراتفری کا عالم ہے کیونکہ ملکی سیاست میں آئے روز کچھ نہ کچھ نیا دیکھنے کو مل رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی اور ملک کے تمام لوگوں کو دارالحکومت آنے کی دعوت دی ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز شئیر کی جا رہی ہیں کہ لوگوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے سفر کر رہی ہے لیکن حکومت نے بھی اس احتجاج کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیئے ہیں جس میں سڑکیں بلاک کرنے کا کام پہلے سے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔

سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے اپنی بہن کے جنازے میں شرکت کے لیے جانا ہوتا ہے لیکن سڑکیں بند ہونے کے باعث وہ نہیں جا سکا۔

ویڈیو میں نوجوان نے بتایا کہ میں سوات براستہ پنڈی ملتان جارہا ہوں۔ اس شخص نے بتایا کہ اس کی بہن ملتان میں فوت ہوگئی ہے اور میں بہت پریشان ہوں، اس کا 6 بجے جنازہ اٹھنا تھا لیکن وہاں نہیں جا سکتا۔ نوجوان نے بتایا کہ مجھ سمیت تمام مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ سے اتار دیا گیا ہے، اور اب ہم پیدل اپنی منزل کی طرف جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آج پشاور سے لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد جائیں گے جبکہ حکومت نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سرحد کو اٹک خورد کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US