بھارت میں آئے روز حیرت انگیز خبریں سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوں ایسا کیسے ممکن ہے کبھی شادیوں میں ہونے والے حیرت انگیز واقعات سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں یا پھر چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کے واقعات ہوں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں پیلے کپڑے پہنی خاتون ایک شخص کے پیچھے پیچھے بھاگ رہی ہے، یوں معلوم ہو رہا ہے جیسے کہ بلی چوہے کو پکڑنے کے لیے پیچھے پیچھے بھاگتی ہے۔
لیکن رک جایے جناب یہ کوئی کھیل نہیں چل رہا ہے بلکہ بھارتی ریاست راجھستان کے ایک گھر کا منظر ہے جہاں بیوی شوہر کی درگت بنا رہی ہے اور وہ کسی عام چیز سے نہیں بلکہ بلے سے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی نہ آؤ دیکھ رہی ہے اور نہ تاؤ، سیدھا بلا تھامے شوہر کے پیچھے بھاگ رہی ہے، اور شوہر بیچارہ چھپنے کو جگہ تلاش کرتا پھر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجیت یادو نامی شوہر ایک سرکاری ٹیچر ہے جو کہ گزشتہ کئی ماہ سے بیوی کے تشدد کا نشانہ بن رہا تھا، اجیت نے 9 سال پہلے محبت کی شادی کی تھی تاہم اب یہ شادی اجیت کے لیے ڈراؤنا خواب بن رہی ہے۔
اجیت کی اہلیہ غصے می آ کر شوہر پر تشدد کرتی تھی جس کے باعث شوہر کو حفاظت کے لیے گھر سے بھاگنا پڑتا تھا، لیکن روز روز کی مار سے تنگ آ کر اجیت نے گھر میں سی سی ٹی وی انسٹال کر دیا اور پھر وہی ویڈیو لے کر تھانے پہنچ گیا، شوہر کا شکوہ یہ بھی تھا کہ بیوی بچے کے سامنے مجھے مارتی تھی۔
دوسری جانب عدالت کی جانب سے اجیت کو تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔