حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان کیا معاہدہ طے پاگیا؟

image

حکومت اور تحریک انصاف کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاملہ یہ طے پایا ہے کہ صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت دینے کے حوالے سے غور کیا جا رہا، پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے حکومت سے مذاکرات طے پانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US