سیاسی گرما گرمی میں جہاں پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے رہنما شعلہ بیانی کر رہے ہیں وہیں اب صورتحال سڑکوں پر بھی آگئی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ بائیک پر پیچھے بیٹھے ہیں۔
آزادی مارچ میں شرکت کے لیے رہنما فیاض الحسن چوہان نے ایک نیا انداز اپنایا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔ لال شرٹ گلے میں رومال ڈالے فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کی توجہ حاصل کر لی۔ فیاض الحسن چوہان اگرچہ بائیک پر بیٹھے ہیں لیکن ان کی باڈی لینگوج سے اندازہ ہو رہا ہے کہ انہیں بائیک پر بیٹھنے کا کافی تجربہ ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے آزادی مارچ میں بھی شیخ رشید بھی اسی طرح بائیک پر بیٹھ پر گلیوں میں گھوم رہے تھے۔