خاتون اپنی ایک ماہ کی بچی کے ساتھ دھرنے میں پہنچ کر سڑک پر بیٹھ گئی ۔۔ پولیس کی شیلنگ کے سوال پر خاتون نے کیا جواب دیا؟ دیکھیئے ویڈیو

image

عمران خان کے اسلام آباد احتجاج کے اعلان کے بعد سے پاکستان بھر میں اس وقت ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے کہ کبھی بھی کسی بھی وقت بری خبر آسکتی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد میں جمع ہونے کے لیے پہنچ رہی ہے کیونکہ عمران خان نے واضح طور پر یہ اعلان کیا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسمبلیاں تحلیل اور ملک میں فوری الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا۔

اس وقت تحریک انصاف کے کارکنوں کا نمائش چورنگی پر احتجاج جاری ہے جہاں کی صورتحال اس وقت کافی کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ مرد، خواتین بچے سب اپنے اپنے گھروں سے آزادی مارچ کے لیے نکلے ہوئے ہیں جن پر پولیس کی جانب سے روک تھام کا سلسلہ جاری ہے۔

انہی مظاہرین میں ایک خاتون بھی اپنی ایک ماہ کے بچی کے ساتھ نمائش چورنگی پہنچی ہوئی ہیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون کی گود میں بچی لیٹی ہوئی ہے اور ان کا بیٹا بھی اپنی ماں سے ٹیک لگائے بیٹھا ہے۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

خاتون بتاتی ہیں کہ وہ شادمان ٹاؤن سے نمائش چورنگی آئی ہے۔ ایک سوال کے جواب نے خاتون نے کہا کہ اگر آج ڈر گئے تو آگے آنے والی نسلوں کو ادا کرنا پڑے گا۔ خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بچی ایک ماہ کی ہے جبکہ بیٹا ایک سال کا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US