پی ٹی آئی کے اہم رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے، ویڈیو وائرل

image

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج اسلام آباد سمیت پورے ملک میں حقیقی آزادی کے نام سے لانگ مارچ کیا جا رہا ہے جس کی مرکزی منزل اسلام آباد ہے۔

لیکن اس دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر کے بارے میں آپ کو بتائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر بھی اسی آزادی لانگ مارچ میں شریک تھے اور جوش خطابت میں گاڑی کی چھت پر ہی چڑھ گئے۔

ویسے تو گاڑی کھڑی ہوئی تھی لیکن شاید ڈرائیور کو علم نہیں ہوا کہ رہنما کسی سہارے کے بغیر گاڑی کی چھت پر کھڑے ہیں۔ ڈرائیور نے جیسے کی گاڑی کو آگے کی جانب بڑھایا تو عامر ڈوگر منہ کے بل آ کر زمین پر گر گئے۔

رہنما کو گرتا دیکھ کارکنان بھی رہنما کو سنبھالنے کو آ گئے، عامر ڈوگر کو معمولی سی چوٹے آئیں ہیں مگر ان کے حوصلے اب بھی پست نہیں ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US