ڑے بازاروں سے صوفہ سیٹ لینے جائیں تو ان کی قیمت جان کر لوگوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔
لیکن کراچی کے علاقے یو پی موڑ میں ایک ایسا فرنیچر بازار جہاں لوگوں کا آئے روز رش لگا رہتا ہے وہاں مناسب قیمت میں شاندار صوفہ سیٹ دستیاب ہیں۔
لوگ مارکیٹ میں جاکر بھی استعمال شدہ فرنیچرصوفے لیکن ایک اچھی کنڈیشن میں خرید سکتے ہیں ساتھ ہی آپ آن لائن آرڈر بھی کر سکتے ہیں۔
ویڈیو ویب چینل پاکستان کے ساتھ سے اخذ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان سنڈے فرنیچر مارکیٹ کا وزٹ کرواتے ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں دکاندار 7 سیٹر صوفہ سیٹ کی قیمت 20 ہزار روپے بتائے جس میں پرانا اور اصلی اور خالص کپڑا چڑھا ہوا ہے۔
پھر دوسرے صوفہ سیٹ جس پر کیٹ لاک کا کپڑا لگا ہوا ہے کی قیمت 32 ہزار روپے دکاندار کی جانب سے بتائی گئی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ کارخانے میں تیار کردہ بالکل نیا صوفہ ہے۔
دکاندار کا کہنا تھا کہ قیمتوں پر گنجائش بھی ہوجاتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے کسٹمرز کو وارنٹی بھی فراہم کرتے ہیں، اگر صوفے کے کپڑے میں کسی قسم کا فالٹ آجائے تو گھر جاکر مرمت کرا دیتے ہیں۔ وہاں صوفوں کی مختلف اقسام موجود ہیں۔
فرنیچر سنڈے مارکیٹ میں صوفوں کے علاوہ ٹیبل، استری اسٹینڈ، کمپیوٹر ٹیبل اور سائیڈ دراز اور ہر وہ گھریلو سامان مناسب داموں میں دستیاب ہے۔
ویڈیو دیکھیئے۔