خاتون کی عمران خان بننے کی کوشش ۔۔ میک اپ کر کے ایسا روپ دھارا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے، ویڈیو شدید تنقید کا شکار

image

سابق وزیراعظم عمران خان کے چاہنے والے انہیں مختلف طریقوں سے خراج تحسین پیش کرتے رہتے ہیں۔ کوئی ان کا منفرد اسکیچ بناتا تو کوئی ان کی آواز میں تقریر کر کےان کا پرستار ہونے کا ثبوت پیش کرتا ہے۔

لیکن ایک خاتون آرٹسٹ نے خود کو ہی عمران خان کا روپ دے کر انہیں بہترین خراج تحسین پیش کیا۔ اسما حنیف نامی خاتون میک اپ آرٹسٹ نے خود کو ایسا میک اپ کیا کہ لگا جیسے عمران خان سامنے موجود ہوں۔

اسما حنیف نامی میک اپ آرٹسٹ اور ڈیجیٹل تخلیق کار کی عمران خان کا روپ دھارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہو رہی ہے۔

اسما حنیف نے نا صرف عمران خان جیسا چہرہ بنایا بلکہ ان کی طرح کا لباس بھی زیب تن کیا۔

میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین نے مختلف کمنٹس کیئے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ آپ بالکل عمران خان نہیں لگ رہیں تو کچھ نے اسما حنیف کو کسی اور شخصیت سے مشابہت دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US