دنیا بھر سے لوگ موٹاپا کم کروانے آتے ہیں۔۔ مہنگے ترین ڈاکٹر معاذ الحسن کون ہیں اور آپریشن سے لوگوں کا وزن کم کیسے کرتے ہیں؟

image

جو لوگ ڈائٹ اور ایکسر سائز سے اپنا وزن کم نہیں کر سکتے ان کے لئے نئی امید کیا ہے؟ڈاکٹر معاذ الحسن کون ہیں اور ان کے پاس ساری دنیا سے گورے کیوں آتے ہیں؟

بیرییٹرک سرجری کیا ہے؟

بیرییٹرک اینڈ لیپرو سکوپک سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن پاکستان کے پہلے بیرییٹرک سرجن ہیں ان کی اسپیشیلٹی موٹاپا ہے۔ یہ پچھلے 8 سال سے موٹاپے کا علاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ایف سی پی ایس 2004 میں پاکستان سے کیا، 5 سال پاکستان میں کام کیا پھر سعودی عرب چلے گئے، وہاں انہوں نے 5 سال نیشنل اوبیسیٹک سینٹر میں کام کیا وہاں ٹریننگ کی، پھر فرانس سے فیلو شپ کی، امریکہ سے ایف ایل ایس کیا، انہوں نے بتایا کہ پہلے موٹاپے میں پاکستان کا نمبر 34 واں تھا اور اب پاکستان 9 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ کیونکہ یہاں کھانے پینےکی غلط عادات کی وجہ سے لوگوں میں موٹاپا بڑھتا جا رہا ہے ۔ اور موٹاپا تمام بیماریوں کی ماں ہے۔ یہ 3 سال میں 600 سے زائد افراد کی سرجری کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہم موٹاپے کو کم کرنے کے لئے لیپروسکوپک سرجری جسے آپ بیرییٹرک سرجری بھی کہتے ہیں، جس میں آپ معدے کا سائز 60 سے لے کر 80 فیصد تک کم کر دیتے ہیں ، بنیادی طور پر یہ ایک ہارمون ہے جسے آپ نکال دیتے ہیں معدے کے ایک حصے سے، جس سے آپ کا وزن 6 ماہ میں 60 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس کے مریض ہیں ان کی شوگر صحیح ہو جاتی ہے، جو لوگ بلڈ پریشر کے مریض ہیں ان کا بلڈ پریشر ٹھیک ہو جاتا ہے، جن کو جوڑوں کا درد ہے، یا ایسی خواتین جن کا موٹاپے کی وجہ سے حمل نہیں ٹہرتا وہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ میرے بہت سارے مریض ایسے ہیں جن لوگوں نے آئی وی ایف کروایا تھا لیکن وہ موٹاپے کی وجہ سے ناکام ہو گیا تھا لیکن اب سرجری کے بعد وہ نارمل طریقے سے بچے کی پیدائش اور حمل میں کامیاب ہو گئے۔ تو یہ میڈیکل سائنس میں ان لوگوں کے لئےایک رحمت ہے۔

امریکہ میں پچھلے سال ایک لاکھ اسی ہزار آپریشن ہوئے ہیں،میں بھی تقریباً 3000 سے زیادہ آپریشن کر چکا ہوں۔ میں نے دنیا کے سب سے موٹے شخص کا آپریشن بھی کیا ہے جس کا وزن 600 کلو تھا اب اس کا وزن 100 کلو ہوگیا ہے یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ پاکستان کے سب سے موٹے شخص کا بھی میں نے آپریشن کیا ہے اس کا چھ ماہ میں 160 کلو تک وزن ہو گیا ہے۔ یہ پاکستان میں اس وزن کے ساتھ کسی بھی شخص کا پہلا کیس تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں بچوں کی بھی سرجری کرتا ہوں پورے پاکستان میں کوئی بھی نہیں کرتا پہلا آپریشن 13 سال کے بچے کا کیا جس کا وزن 120 کلو تک تھا۔ اب اس کا وزن 75 کلو ہے، اس کی ساری بیماریاں ختم ہو چکی ہیں۔ یہ کی ہول سرجری ہوتی ہے، جس میں جسم میں تین سے چار ہول (سوراخ) کر دئیے جاتے ہیں،اس سے لیپروسکوپک طریقے سے معدے کا سائز کم کر دیتے ہیں، شروع کے 6 ہفتے آپ کو لیکوئڈ ڈائٹ پر رکھا جاتا ہے جس میں سوپ، یخنی، دہی وغیرہ دیا جاتا ہے، 6 ہفتے کے بعد آہستہ آہستہ آپ کی خوراک بڑھائی جاتی ہے بالکل بچوں کی طرح خوراک دی جاتی ہے۔ اس میں صرف وٹامنز کی کمی ہوتی ہے اگرآپ پروٹین اور وٹامن لیتے رہیں تو کوئی پرابلم نہیں ہوتی۔ صرف جلد تھوڑی ڈھیلی پڑ جاتی ہے۔ وہ بھی پراپر ڈائٹ سے صحیح ہو جاتی ہے۔ یہ سرجری محفوظ ہے لیکن اگر کسی ماہر سے کروائی جائے۔ ناتجربے کار لوگ آپ کی جان کو رسک میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ یہ ذرا مہنگا طریقہ علاج ہے اس کے انسٹرومنٹ کیونکہ بہت مہنگے ہو تے ہیں اس لئے 4 سے 5 لاکھ اس کا خرچہ آتا ہے۔ لیکن ہم غریب لوگوں کا فری آپریشن بھی کرتے ہیں۔ اس سرجری سے بہت فائدے ہیں ۔ ہم لائپو سیکشن سرجری بھی کرتے ہیں لیکن ان وگوں کی جن کا وزن 89 یا 90 یا اس سے زیادہ ہے۔ اس سے کم میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ جو لوگ ڈائٹ اور ایکسرسائز سے اپنا وزن کم نہیں کر سکتے ان کے لئے یہ ایک نئی امید ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US