میں ماہانہ 80 ہزار کما لیتا ہوں ۔۔ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے دعا زہرہ اور ظہیر کا پہلا انٹرویو وائرل

image

میں اپنے سسرال میں خوش ہوں یہ الفاظ ہیں کراچی کی دعا زہرہ کے۔ دعا زہرہ اور ظہیر کا ایک نیا انٹرویو سامنے آیا ہے۔ جس میں دعا کے شوہر ظہیر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ لاہور کی مارکیٹ میں موبائل فون بیچنے اور خریدنے کا کاروبار کرتا ہوں۔

جس سے ماہانہ 70 سے 80 ہزار کما لیتا ہے۔ اور کہا کہ میں کم اس لیے بولتا ہوں کہ ہمارا کیس اس وقت عدالت میں چل رہا تھا تو ہمیں وکیل نے میڈیا پر زیادہ بات کرنے سے منع کیا تھا۔

یہی نہیں جو کچھ سوشل میڈیا یا پھر یوٹیوب پر چل رہا تھا ایسا کچھ نہیں تھا، ہم تو خود یہ چیزیں دیکھ کر ہنسا کرتے تھے۔ مزید یہ کہ جب دعا سے ان کی عمر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری اصل عمر 17 سال ہی ہے۔

اور جو عمر میرے والدین بتا رہے ہیں وہ کاغذات میں ہے، وہ عمر بھی والدین نے خود کم لکھوائی تھی کیونکہ میں لڑکی ہوں اور لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ جو کہا جا رہا تھا کہ مجھے کچھ انجیکشنز دیے گئے ہیں یا پھر کوئی نشہ دیا گیا ہے تو یہ سب بالکل غلط ہے میں نے جو کچھ کہا اپنی مرضی سے کہا اور اپنے والدین سے جب ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ جا کر جج صاحب کو ہمارے حق میں بیان دو لیکن میں انہیں منع کر دیا اور پھر وہاں سے چلی گئی۔

اور اب اپنے والدین سے یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ اپنا دل بڑا کریں مجھے اور ظہیر کو دل سے قبول کر لیں ۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات زونیرا ماہم نامی یوٹیوب چینل سے اخذ کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts