پشاور کے چڑیا گھر میں دو ننھے بنگال ٹائیگرز کی آمد ہو گئی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ٹائیگرز صحت مند ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ سے چڑیا گھر منتقل کیا گیا ہے۔
اب یہ ننھے ٹائیگرز عوام کے لیے نمائش میں پیش کر دیے گئے ہیں، اور ان کی شرارت اور خوبصورتی نے سیاحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔