نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس کے دوران او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں امتِ مسلمہ کو درپیش اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں فلسطین، غزہ کی صورتحال، مسلم ممالک کے باہمی تعاون اور دیگر اہم سفارتی امور پر گفتگو متوقع ہے۔ اسحاق ڈار کی ملاقاتوں میں پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا.