اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں امریکہ پر ایران میں بدامنی اور پرتشدد کارروائیوں کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر ایرانی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اُنھوں نے ماضی کی طرح اپنے لوگوں کا مارنا شروع کیا تو وہ کارروائی کریں گے۔
- اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط میں امریکہ پر ایران میں بدامنی اور پرتشدد کارروائیوں کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔
- ایران میں 28 دسمبر کو شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور ایرانی حکومت نے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
- انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق اب تک کم از کم 48 مظاہرین اور 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
- ایران کی شوریٰ عالی امنیت ملی (سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل) نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کو اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے۔
- ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے جمعہ کو اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کا مقصد امریکہ کو خوش کرنا ہے۔
- پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھ جنوری کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 11 شدت پسند مارے گئے ہیں۔
ایران کا سلامتی کونسل کو خط، امریکہ پر ملک میں ’بدامنی اور پرتشدد کارروائیوں‘ کو ہوا دینے کا الزام