وہ دیکھو راکٹ گائے آرہی ہے ہماری طرف بھگاتی ہوئی ۔۔ قربانی کے جانوروں کے دلچسپ نام جو آپ نے بھی سنیں اور رکھے ہوں گے

image

بڑی عید ( عید الاضحٰی) کی آمد آمد ہے۔ سنتِ ابراہیمی کے فرض پورا کرنے کے لیے لوگ قربانی کا جانور اپنے گھر لاتے اور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔ جب منڈی سے جانور گھر لایا ہے تو بڑوں کے ساتھ بچوں کی تو جیسے عید ہی ہوجاتی ہے۔ پورا گھر قربانی سے قبل جانور کی خدمت کرتا ہے انہیں کھلاتا پلاتا، ٹہلاتا اور پیار کرتا ہے۔

دلچسپ بات یہ کہ بچوں کے دیے ہوئے نام اُن جانوروں کی شخصیت اور عادات کے بالکل مطابق ہوتے ہیں۔ آیئے بچوں کے تجویز کردہ ناموں والے کچھ جانوروں کا جائزہ لیتے ہیں۔

چاند بیل

چاند بیل

چاند بیل دکھنے میں کافی خوبصورت نظر آتا ہے جو نہ صرف قدو قامت کے اعتبار سے تھوڑا سا نمایاں ہوتا ہے بلکہ اس کی خاص بات اس کے سر پر موجود دو بڑے بڑے سینگ ہوتے ہیں جو کہ ایک قوس بناتے ہیں اور دُور سے دیکھنے پر ایک چاند کی شکل پیش کرتے ہیں۔ اس خاصیت کے باعث ایسے جانور کو ’’ چاند بیل ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

راکٹ بیل

راکٹ گائے اس جانور لو کہتے ہیں جو گاڑی سے اترتے ہی لوگوں کا شور سن کر دوڑ لگا دیتی ہے اور پھر اس کا کسی کے ہاتھ آنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ راکٹ کوئی بہت بھاری بھرکم یا اونچا لمبا جانور نہیں ہوتا بلکہ راکٹ دراصل ان کے برعکس بہت ہی ہلکا اور چھوٹا بیل یا بچھیا ہوتی ہے چونکہ یہ جانور چھوٹا اور ہلکا ہوتا ہے اس لیے بہت پھرتیلا اور تیز رفتار ہوتا ہے اور اگر یہ رسی تڑانے میں کامیاب ہوجائے تو پھر یہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ راہِ فرار اختیار کرتا ہے اور بہت مشکل سے قابو میں آتا ہے۔پھرتی اور تیز رفتار کے باعث اس کو ’’ راکٹ ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔

خرّانٹ بیل / گائے

خرّانٹ بیل / گائے کا نام بھی کافی مقبولیت رکھتا ہے۔ اس طرح کے جانور کسی کو اپنے قریب بھی نہیں آنے دیتے اور ٹکر مارنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ یہ جانور انتہائی غصے والا ہوتا ہے اور ہر وقت پھنکارتا رہتا ہے۔ یہ وجہ ہے کہ ایسے جانور کو قابو میں لانے کے لیے اس کی ناک میں نکیل اور مہرہ باندھا جاتا ہے۔

شریف گائے/ بیل

یہ جانور ایسا ہوتا ہے جو بالکل شریف، سیدھا سادا سر جھائے اپنے کام سے کام رکھنے والا ہوتا ہے۔ اس کی شرافت اور سادگی کا حال یہ ہے کہ اکثر اس کے مالکان اپنے 5 یا 6 سال کے بچو ں کے ہاتھ میں اس کی رسی تھما دیتے ہیں اور وہ بچہ بڑی مزے سے اس کو ٹہلا رہا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انتہائی شریف النفس ہوتا ہے۔ اگر یہ بیٹھا ہوتا اکثر چھوٹے بچوں کو اس کی پیٹھ پر بٹھا دیا جاتا ہے اور یہ سر جھکائے بیٹھا رہتا ہے۔البتہ مشاہدے میں آیا ہے کہ قربانی کے وقت اکثر یہ جانور بالکل ایک بدلے ہوئے روپ میں نظر آتے ہیں اور بہت مزاحمت کرتے ہیں۔

کیٹل فارم کا ہیوی ویٹ جانور

ہیوی ویٹ جانور بڑے بڑے کیٹل فارمز پر لوگوں کی خاص توجہ حاصل کرتے ہیں۔ یہ جانور اپنے لمبے قدو جسمات کے باعث قیمت میں ھی بھاری ہوتے ہیں۔ کراچی کی مویشی منڈی میں بھاری بھرکم جانور دیکھنے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US