کمشنر کراچی اور فلار ملز مالکان کے مذاکرات کامیاب، آٹے کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی

image

کراچی میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد چھپائی گئی گندم مارکیٹ میں واپس آنے سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی اور فلار ملز مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں، جس کے بعد فلار ملز مالکان نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن جنید عزیز کے مطابق، قیمت میں کمی کے بعد 1350 روپے مالیت کا 10 کلو آٹے کا بیگ اب 1250 روپے میں کراچی کی ملوں پر باآسانی دستیاب ہے۔ مذاکرات کے دوران کمشنر کراچی نے فلار ملز مالکان کو سرکاری ریٹ پر گندم کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سندھ کے بڑے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن سے گندم اور آٹا مزید سستا ہوگا۔

اوپن مارکیٹ میں اس وقت گندم کی فی کلو قیمت 115 روپے ہے، تاہم اگر حکومت فوری طور پر گندم امپورٹ کرلے تو قیمتیں مزید نیچے آجائیں گی کیونکہ درآمدی گندم کراچی پہنچ کر 90 روپے فی کلو پڑے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US