پاکستان میرین اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ بنانے کی تیاری

image

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میرین اکیڈمی کی اپ گریڈیشن سے متعلق سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے جبکہ تمام قانونی، انتظامی اور مشاورتی مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ قانون کو بھجوائی جائے گی، جس کے بعد وفاقی کابینہ پاکستان میرین اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کی حتمی منظوری دے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق حکومت پاکستان میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنانا چاہتی ہے تاکہ میری ٹائم تعلیم کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شپنگ انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے اور عالمی معیار کی بحری افرادی قوت پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ دنیا کے ممتاز بحری تعلیمی اداروں کے ساتھ ڈوئل ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے جس سے پاکستانی طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US