پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز کی شدید مندی کے بعد آج ریکوری

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روز کی شدید مندی کے بعد بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 3,032 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 176,551 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا جبکہ مارکیٹ نے ایک ہی سیشن میں 174 ہزار، 175 ہزار اور 176 ہزار پوائنٹس کی تین اہم نفسیاتی حدیں بھی بحال کر لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو کاروباری سیشنز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج تقریباً 9 ہزار پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کا شکار ہوئی تھی، جس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال تھی۔اسٹاک مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سرمایہ کار بدستور پریشان ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US