امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کا شمار عالمی سطح پر اھلسنت وجماعت کی معروف ومقتدی شخصیات میں ھوتا ھے۔ یہ امام اھلسنت مولانا احمد رضا خان کی تعلیمات ، عقائد ونظریات پر مضبوطی سے گامزن ھوتے ھوئے اپنے عالمگیر مشن دعوت اسلامی کو آگے بڑھاتے ھوئے مصروف تبلیغ ھیں۔
آپ کی شخصیت محبت اھلبیت اطہار اور محبت صحابہ کرام سے سرشار ہے۔ انا پرستی اور شخصیت سازی کے مزاج سے ھٹ کردعوت سنت آپ کا مقصد زندگی ھے۔
فطری طور پر منکسر المزاج ھیں۔ آپ کے اخلاص اور تواضع کے سبب آپ عوام میں خاصے مقبول ہیں۔۔
حج پر جانا ہرصاحبِ حیثیت مسلمان پر فرض بھی ہے اور یہ ہر مسلمان کی دلی خواہش بھی ہوتی ہے تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کے بعد مولانا الیاس قادری کا اس سال حج پر نہ جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے حج اخراجات کا پیسہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔